قرآن 31:15 — لقمان(لقمان)
اگر وہ تمہیں میرے سوا دوسرے معبودوں کی عبادت کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کریں، تو ان کا کہنا مت ماننا۔ لیکن اس دنیا میں ان کے ساتھ خوش اصلوبی سے پیش آتے رہو۔ تم صف انہی کی راہ پر چلو جنہوں نے میری فرمانبرداری کی ہے۔ آخرکار، تم سب میرے پاس لوٹ آوٗ گے، پھر تم نے جو کچھ کیا ہے، میں تمہیں اس کی اطلاع دے دوں گا۔
[31:14] ہم نےانسان کو اپنے والدین کی احترام کرنے کا حکم دیا ۔ اس کی ماں اسے لے کر حاملہ ہوئی اور بوجھ بھاری سے بھاری ہوتا گیا۔ دو سال لگتے ہیں (انتہائی نگہداشت) کے دودھ چھڑآئی تک۔ تم میری اور اپنے والدین کے شکرگزاری کرو۔ میری طرف حتمی واپسی ہے ۔
[31:16] " اے میرے بیٹے ، جان لو کہ کوئی چھوٹی سے چھوٹی چیز، پتھر کے گہرائی میں، چاہے آسمانوں میں ہو یا زمین میں ، خدا اسے لائے گا۔ خدا پُر جلال ، باخبرہے ۔