قرآن 32:4 — سجدہ(السجدہ)
خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان ہر چیز کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر سب اختیار ذمے لے لیا ۔ تمہارا اس کے سوا اورکوئی نہیں بطور ایک پروردگار اور نہ ہی تمہارا کوئی سفارشی ہے ۔ کیا تم نصحت حاصل نہیں کرو گے؟
[32:3] انہوں نے کہا، "اس نے اسے گھڑ لیا ہے۔" بیشک، یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سچائی ہے، ان لوگوں کو خبردار کرنے کے لئے جنہیں تم سے پہلےکوئی خبردار کرنے والا موصول نہیں ہوا، تا کہ یہ ہدایت یافتہ ہو سکیں ۔
[32:5] تمام معاملات اس کے اختیار میں ہیں آسمان سے زمین تک ۔ اس کے لئے ، ایک دن تمہارے ہزار سال کے برابر ہے ۔