Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 61: صف(الصف) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں

Sura 61: The Column (Al-Suff)

YouTube · 3:19

سورۃ 61: صف(الصف)

[61:1] خدا کی تسبیح کر رہی ہےہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ و ہ قادرِ مُطلق ، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔

[61:2] اے ایمان والو، تم کیوں وہ کہتے ہو جوکرتےنہیں؟

[61:3] خدا کے نزدیک سب سے زیادہ قابل نفرت یہ ہے کہ تم وہ کہتے ہو جو کرتے نہیں ۔

[61:4] خدا اُن سے محبت کرتا ہے جو اِس کی راہ میں ایک صف میں متحد ہو کر جنگ کرتے ہیں، جیسے کہ ایک دیوار میں اینٹیں۔

[61:5] یاد کرو کہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا، "اے میری قوم، تم کیوں مجھے تکلیف پہنچاتے ہو، یہ جانتے ہوئےبھی کہ میں تمہاری لیئے خدا کا پیغمبر ہوں؟" جب یہ منحرف ہوئے، تو خدا نے ان کے دِلوں کو پھیر دیا۔ کیونکہ خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔

[61:6] یا کرو کہ عیسیٰ، مریم کے بیٹے، نے کہا کہ، "اے بنی اسرائیل، میں خدا کا پیغمبر ہوں تمہارے لیئے، تورات کی تصدیق کرتے ہوئے اور میرے بعد آنے والے ایک پیغمبر کی بشارت لاتے ہوئے جس کےنام کی اور بھی زیادہ ہ تعریف ہو گی (احمد) ۔" پھر جب اس نے انہیں واضح دلائل دکھائے، تو اُنہوں نے کہا کہ"یہ بڑا جادو ہے"۔

[61:7] اُس سے زیادہ ظالم اور کون ہے جو خدا کے بارے میں جھوٹ گڑھتا ہے، اور اس کو فرمانبرداری کی طرف مدعو کیا جا رہا ہے؟ خداظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

قرآن: آخری عہد نامہ — سورۃ 61