سورۃ 3: ٓعمران کی اولاد(آل عمران) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 58:36
سورۃ 3: ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
[3:1] ا ۔ ل۔ م *۔
[3:2] خدا کے سوا کوئی اور معبود نہیں؛ زندہ اور دائمی ۔
[3:3] اس نے تم پر یہ آسمانی کتاب نازل کی، سچائی کے ساتھ، تما م پچھلی کتابوں کی تصدیق کرتے ہوۓ، اور اسی نے توریت اور انجیل ناز ل کی تھی ۔
[3:4] اس سے قبل، لوگوں کی رہنمائی کےلئے، اور اس نے قانون۔ کی کتاب نازل کی ۔ وہ جو خدا کی آیات کا انکار کرتے ہیں وہ اپنے اوپر سخت عذاب لے آتے ہیں۔ خدا قادر مطلق، بدلہ لینے والا ہے۔
[3:5] خدا سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے، چاہے وہ زمین پر ہو، یا آسمان میں۔
[3:6] وہی ہے جو بچہ دانی میں تمہاری صورتیں جیسے چاہتا ہے بناتا ہے۔اس کے ساتھ کوئی معبود نہیں۔ وہ قادرمطلق اورانتہائی حکمت والا ہے۔
[3:7] اس نے تم پر یہ کتاب نازل کی ہے ، جو سیدھی سیدھی آیات پر مشتمل ہے— جو کہ کتاب کا جوہر ہیں — اور اس کے ساتھ ساتھ متعدد معنی رکھنے والی یا تشبیہاتی آیات بھی ہیں۔ جو لوگ اپنے دلوں میں شکوک و شبہات رکھتے ہیں تو وہ الجھن پیدا کرنے کے لیے متعدد معنی رکھنے والی آیات کا پیچھا کریں گے تاکہ وہ ان سے خاص معنی نکال سکیں۔ان کے حقیقی معنی کو خدا اور صیح علم رکھنے والوں کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا۔ وہ کہتے ہیں کہ،” ہم اس پر ایمان لاتے ہیں ۔ یہ سب ہمارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے۔ “ صرف وہی غور کریں گے جو ذہانت رکھتے ہیں۔
