سورۃ 47: محمد(محمد) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 8:20
سورۃ 47: محمد(محمد)
[47:1] جن لوگوں نے کفر کیا اور خدا کی راہ سےدکھیلا، وہ ان کے اعمال منسوخ کر دیتاہے ۔
[47:2] وہ جو ایمان لائیں اور نیکی کے کام کریں، اور اُس پر ایمان لائیں جو محمد پر اُتارا گیا ہے —جو تمہارے پروردگار کی طرف سے سچ ہے— وہ اُن کے گناہ بخشتا ہے، اور انہیں قناعت کی برکت دیتا ہے۔
[47:3] یہ اس لیئے کہ جو لوگ کافر ہیں باطل کی پیروی کر رہے ہیں، جبکہ وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں وہ اپنے پروردگار کی طرف سے سچ کی پیروی کر رہے ہیں۔ خدا اس طرح لوگوں کے لیئے مثالوں کا حوالادیتا ہے۔
[47:4] اگر تم (جنگ کے دوران) اُن کا سامنا کرو جو کفر کرتے ہیں، تم ان کی گردنوں پر وار کر سکتے ہو۔ اگر تم انہیں قیدیوں کے بطور لے لو تو انہیں آزاد کر سکتے ہو یا ان پر تاوان وصول کر سکتے ہو، یہاں تک کہ جنگ ختم ہو جائے۔ اگر خدا چاہتا، تو وہ تمہیں فتح عطا کر سکتا تھا، بغیر جنگ کے۔ لیکن وہ اسی طرح تمہیں ایک دوسرے کے ذریعے آزماتا ہے۔ رہے وہ جو خدا کی راہ میں قتل ہو جائیں، وہ ان کی قربانی کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔
[47:5] وہ ان کی رہنمائی کرے گا، اور انہیں قناعت کی برکت دے گا۔
[47:6] وہ انہیں جنت میں داخل کر دے گا ، جسے اس نے ان کے لیئے بیان کیا ہے۔
[47:7] اے ایمان والو، اگر تم خدا کی حمایت کرو گے ، تو وہ تمہاری حمایت کرے گا، اور تمہارے قدموں کو مضبوطی سے جما دے گا۔
