سورۃ 41: تفصیلاً (فصلت) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 13:17
سورۃ 41: تفصیلاً (فصلت)
[41:1] ح۔م۔*
[41:2] سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم كرنے والے کی طرف سےایک وحی ۔
[41:3] ایک کتاب جس کی آیات مکمل تفصیلات فراہم کرتی ہیں، عربی زبان میں، ان لوگوں کے لئے جو جانتے ہیں۔
[41:4] ایک خوشخبری سنانے والا، اور ساتھ ساتھ خبردار کرنے والا۔ تاہم، ان میں سے اکثر لوگ منہ پھیر لیتے ہیں؛ یہ سنتے نہیں ہیں ۔
[41:5] انہوں نے کہا "ہمارے دلوں نے ارادہ کر لیا ہے ، ہمارے کان تمہارے پیغام سے بہرے ہیں اور رکاوٹ نے ہمیں تم سے الگ کر رکھا ہے ۔ تم جو چاہو کرو اور ہم بھی کریں گے ۔"
[41:6] کہو، "میں تمہاری طرح ایک انسان سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوں ، جس پر وحی کی گئئ ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ تم اسی کی طرف وقف ہو، اور اُس سے معافی مانگو۔ مشرکوں پر افسوس ہو۔
[41:7] "جو واجب خیرات (زکوٰۃ) نہیں ادا کرتے، اور آخرت کے حوالے سے، وہ کافر ہیں ۔"
