سورۃ 29: مکڑی (العنکبوت) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 14:58
سورۃ 29: مکڑی (العنکبوت)
[29:1] ا۔ل۔م۔*
[29:2] کیا تمہارا یہ خیا ل ہے کہ لوگوں کو یہ کہے چھوڑ دیا جائے گا کہ " ہم ایمان لائے ہیں"، بغیر آزمائش میں ڈالے؟
[29:3] ہم نے اِن سے پہلے اُن کا امتحان لیا جو ان سے پہلے تھے، کیونکہ خدا اُن میں امتیاز کرے گا جو سچے ہیں اور وہ ان کوبے نقاب کر ے گا جو جھوٹے ہیں۔
[29:4] کیا وہ جنہوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا یہ سوچتے ہیں کہ وہ کبھی بھی ہمیں بےوقوف بناسکتے ہیں؟ بیشک ان کا فیصلہ غلط ہے۔
[29:5] جو کوئی بھی خدا سے ملنے کی اُمید رکھتا ہے، (اسے یہ معلوم ہو جانا چاہیے) کہ خدا کے ساتھ ایسی ملاقات یقیناً واقع ہو کر رہے گی۔ وہ سننے والا، عالمِ کُل ہے۔
[29:6] وہ جو جدوجہد کرتے ہیں، اپنی ہی بھلائی کے لئے جدوجہد کرتے ہیں ۔ خدا کو کسی کی کوئی ضرورت نہیں ۔
[29:7] وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک زندگی گزارتے ہیں، ہم یقینا ان کے گناہوں کو بخش دیں گے ، اور ضرور انہیں سخاوت کے ساتھ ان کے نیک اعمال کا اجر دیں گے ۔
