Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 29: مکڑی (العنکبوت)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[29:1] ا۔ل۔م۔*

آزمائش لازمی ہے

[29:2] کیا تمہارا یہ خیا ل ہے کہ لوگوں کو یہ کہے چھوڑ دیا جائے گا کہ " ہم ایمان لائے ہیں"، بغیر آزمائش میں ڈالے؟

[29:3] ہم نے اِن سے پہلے اُن کا امتحان لیا جو ان سے پہلے تھے، کیونکہ خدا اُن میں امتیاز کرے گا جو سچے ہیں اور وہ ان کوبے نقاب کر ے گا جو جھوٹے ہیں۔

[29:4] کیا وہ جنہوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا یہ سوچتے ہیں کہ وہ کبھی بھی ہمیں بےوقوف بناسکتے ہیں؟ بیشک ان کا فیصلہ غلط ہے۔

[29:5] جو کوئی بھی خدا سے ملنے کی اُمید رکھتا ہے، (اسے یہ معلوم ہو جانا چاہیے) کہ خدا کے ساتھ ایسی ملاقات یقیناً واقع ہو کر رہے گی۔ وہ سننے والا، عالمِ کُل ہے۔

[29:6] وہ جو جدوجہد کرتے ہیں، اپنی ہی بھلائی کے لئے جدوجہد کرتے ہیں ۔ خدا کو کسی کی کوئی ضرورت نہیں ۔

[29:7] وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک زندگی گزارتے ہیں، ہم یقینا ان کے گناہوں کو بخش دیں گے ، اور ضرور انہیں سخاوت کے ساتھ ان کے نیک اعمال کا اجر دیں گے ۔

تم اپنے والدین کا احترام کرنا

[29:8] ہم نے انسان کو اپنے والدین کا احترام کرنے کی تاکید کی ۔ لیکن اگر وہ تمہیں میرے علاوہ شریک ٹھہرانے پر مجبور کرنے کی کوشش کریں تو ان کی اطاعت نہیں کرنا ۔ میری ہی طرف تمہاری حتمی واپسی ہے، پھر میں تمہیں مطلع کر دو ں گا ہر ایک عمل سے جو تم نے کیا تھا ۔

[29:9] وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک زندگی گزارتے ہیں ، ہم یقیناً انہیں نیکوکاروں کے ساتھ داخل کر دیں گے ۔

سُکھ کے ساتھی

[29:10] لوگوں میں وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ، " ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں،" لیکن جوں ہی انہیں کوئی مشقت جھیلنی پڑتی ہے خدا کی وجہ سے، وہ لوگوں کےایذا رسائی کو خدا کے عذاب کے مترادف قرار دیتے ہیں ۔ لیکن اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے کوئی رحمت تمہاری طرف آتی ہے، تو وہ کہتے ہیں، " ہم تمہارے ساتھ تھے"۔ کیا خدا لوگوں کے اندرون ترین خیالات سے پوری طرح آگاہ نہیں ہے؟

[29:11] خدا بلکل یقیناَ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں ممتاز کر دے گا، اور وہ بلکل یقیناَ منافقوں کو ظاہر کر دے گا ۔

[29:12] وہ جنہوں نے کفر کیا ان سے کہا جو ایمان لائے، "اگر تم ہماری راہ کی پیروی کرو گے، ہم تمہارے گناہوں کے لئے ذمہ دار ہو ں گے۔" سچ نہیں۔ وہ ان کے کوئی بھی گناہ اپنے سر نہیں لے سکتے ۔ یہ جھوٹے ہیں ۔

[29:13] در حقیقت، وہ اپنے گناہ اُٹھائیں گے،مذید برآں ان لوگوں کےگناہوں کے بوجھ کے جن کے لیے وہ ذمہ دار تھے ۔بلکل یقیناً، قیامت کے دن ان سے ان کے جھوٹے دعوں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

نوح

[29:14] ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا ، اور وہ ان کے ساتھ ایک ہزار سال تک رہا، منفی پچاس* اس کے بعد، وہ سیلاب کے مستحق ہوئے اپنے مظالم کی وجہ سے۔

[29:15] ہم نے ان کو اورجو ان کے ساتھ کشتی میں ہمراہ ہوئے بچا لیا، اور ہم نے انہیں تمام لوگوں کے لیےایک سبق مقرر کیا۔

ابراہیم

[29:16] ابراہیم نے اپنی قوم سے کہا کہ "تم خدا کی عبادت کرنا اور اس کی تعظیم کرنا ۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے، کاش ہی تم جانتے۔

خدا:رزق کا واحد ذریعہ

[29:17] "تم خدا کے سوا جس کی عبادت کرتے ہووہ بے اختیار معبود ہیں؛ تم نے ایک جھوٹ ایجاد کیا ہے"۔وہ شریک جن کی تم خدا کے علاوہ عبادت کرتے ہو تمہارے لئے کوئی رزق نہیں رکھتے۔ لہٰذا، تم صرف خدا ہی سے اپنا زرق طلب کرنا۔ تم صرف اسی کی عبادت کرنا، اور اس کی شکر گزاری کرنا؛ اس کی طرف تمہاری حتمی واپسی ہے۔

[29:18] اگر تم نے کفر کیا،تم سے پہلی نسلوں نے بھی کفر کیا۔ پیغمبر کا واحد مقصد (پیغام کو) پہنچا دینا ہی ہے۔

زندگی کی ابتدا کا مطالعہ کرو *

[29:19] کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح کائنات کی ابتداء کرتا ہے، پھر اسے دھراتا ہے؟ خدا کے لئے یہ کرنا آسان ہے۔

[29:20] کہہ دو، " زمین پر گھومو اور زندگی کی ابتداء کو دریافت کرو۔" کیونکہ خدا اسی طرح تخلیق کا آغاز کرے گا آخرت میں۔ خدا قادرِمطلق ہے۔

[29:21] وہ جسے چاہتا ہے عذآب سے ملامت کرتا ہے، اور جسے چاہتا ہے اُس پر اپنی رحمت برساتا ہے۔ بالاخر، اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[29:22] تم میں سے کوئی بھی ان حقائق سے نہیں بچ سکتا، اس زمین پر نا آسمان پر، اور تمہارا اور کوئی نہیں خدا کے علاوہ بطور پروردگار اور مالک۔

[29:23] وہ جو خدا کی آیتوں اور اس کے ساتھ ملاقات کرنے میں کفر کرتے ہیں، میری رحمت سے نا اُمید ہو چکے ہیں ۔ یہ ایک دردناک عزاب کے مُستحق ہو چکے ہیں ۔

واپس ابرہیم کی طرف

[29:24] اس کے لوگوں کا واحد جواب ان کا یہ کہنا تھا کہ ، " اسے مار ڈالو، یا جلا ڈالو"۔ لیکن خدا نے اسے آگ سے بچا لیا۔ اسے ان لوگوں کے لئےاسباق فراہم کرنے چاہیئں اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائے۔

سماجی دباؤ: ایک گہری آفت

[29:25] اُس نے کہا کہ، " تم خدا کے سوا بے اختیار معبودوں کی عبادت کرتے ہو، محض ایک دوسرے کے ساتھ اس دنیاوی زندگی میں تھوڑی سی دوستی برقرار رکھنے کے لئے۔ لیکن پھر ، قیامت کے دِن ، تم ایک دوسرے سے بے تعلقی اختیار کر لو گے، اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے۔ تمہاری مقدر دوزخ ہے، جہاں تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرسکتے۔"

[29:26] لوط اُس کے ساتھ ایمان لے آیا اور بولا، " میں اپنے پروردگار کی طرف حجرت کر نے والا ہوں۔ وہ قادرِ مُطلق ہے، سب سے زیادہ حکمت والا ہے۔"

[29:27] ہم نے اسے اصحاق اور یعقوب بخشا، ہم نے اس کی نسل کونبوت اور کتاب مقدس کی تفویض کی، ہم نے اسے اس زندگی میں اس کے واجب اجر سے نوازا، اور آخرت میں وہ بیشک نیکوکاروں کے ساتھ ہو گا ۔

لوط

[29:28] لوط نے اپنی قوم سے کہا کہ ،"تم ایسی معیوب حَرکَت کا ارتکاب کرتے ہو، دنیا میں کسی نے بھی تم سے پہلے اسے نہیں کیا ہے۔

[29:29] " تم مردوں کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہو، تم راہزنی کا ارتکاب کرتے ہو اور تم ہر قسم کی برائی کو اپنے معاشرے میں کرنے دیتے ہو۔" اپنے لوگوں کا واحد ردّ عمل ان کا یہ کہنا تھا کہ "ہمارے پاس خدا کا اعذاب لے آؤ، اگر تم سچے ہو۔"

[29:30] اس نے کہا کہ ، "میرے پروردگار مجھے ان ظالم لوگوں پر فتح عطا کر۔"

فرشتوں ابراہیم اور لوط کا دورہ کرتے ہیں

[29:31] جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس( اسحاق کی پیدائش کے بارے میں) بشارت لے کر گئے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ، "ہم اُس شہر کے لوگوں (سدوم) کو ہلاک کرنے کے لئے جارہے ہیں۔ کیونکہ اس کے لوگ ظالم ہو چکے ہیں۔"

[29:32] اس نے کہا کہ، "لیکن لوط وہاں رہائش پذیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ، "ہم پوری طرح آگاہ ہیں ہر اس شخص کے بارے میں جو وہاں مقیم ہے۔ ظاہر ہے ہم اسے اور اس کے خاندان والوں کو بچا لیں گے، سوائے اس کی بیوی کے ؛ وہ برباد ہے ۔

[29:33] جب ہمارے پیغمبر لوط کے ہاں پہنچے، ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، اور وہ ان کی موجودگی سے شرمندہ ہوا۔ لیکن انہوں نے کہا، "ڈرو بلکل نہیں، اور فکر مت کرو۔ ہم تمہیں اور تمہارے خاندان والوں کو بچا لیں گے، سوائے تمہاری بیوی کے؛ وہ برباد ہے ۔

[29:34] " ہم اس شہر کے لوگوں کے اوپر آسمان سے ایک آفت برسائیں گے، ان کی بدکاری کے نتیجے میں۔"

[29:35] ہم نےان کے کچھ کھنڈرات کھڑے چھوڑ دیے، ان لوگوں کے لئےبطور ایک بڑا سبق بنا کر جو سمجھتے ہیں۔

شعیب

[29:36] مدین کے لیے ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ اس نے کہا کہ، "اے میرے لوگو، تم خدا کی عبادت کرو اورآخرت کے دن کی جستجو کرو اور زمین پر بد عنوانی سے نہ پھرو۔"

[29:37] انہوں نے اس نے کفر کیا اور اس کے نتیجے میں, زلزلے نے انہیں ہلاک کر ڈالا؛ وہ اپنے گھروں میں صبح ہونے تک مردہ پڑےرہ گئے ۔

[29:38] اسی طرح عاد اور ثمود کو( ہلاک کر ڈالا گیا) ۔ یہ تمہارے لئے ان کے کھنڈرات کے ذریعے ظاہِر کر دیا گیاہے ۔ شیطان نے ان کے اعمال ان کی نظروں میں آراستہ کر دیے تھے، اور ان کو راستے سے پھیر دیا تھا، اگرچہ ان کے پاس آنکھیں تھیں ۔

خدا کی ناقابل تغیر سسٹم

[29:39] قارون، فرعون اور ہامان بھی؛ موسی ان کے پاس واضع نشانیاں لے کر گیا۔ .لیکن انہوں نے زمین پر ظلم کا ارتکاب کرنا جاری رکھا۔ اس کے نتیجے میں، وہ (عذاب سے) بچ نکل نہ سکے۔

[29:40] ان سب کافروں کو ان کے گناہوں کےنتیجے میں برباد کر ڈالا گیا ۔ ان میں سے کچھ کو ہم نے شدید ہواؤں سے ہلاک کر ڈالا، کچھ کو زلزلہ سے ہلاک کر ڈالا گیا، کچھ کوہم نےزمین میں دھنسا ڈالا اور کچھ کو ہم نے ڈبو دیا ۔ خدا نے ان پر ظلم نہیں کیا؛ یہی تو ہیں جنہوں نے خوداپنی روحوں پر ظلم کیا ۔

مکڑی

[29:41] ان لوگوں کی مثال جو خدا کے علاوہ دیگر مالکوں کو تسلیم کرتے ہیں مکڑی اور اس کے گھر کی ہے ۔ تمام گھروں میں سب سے کمزور مکڑی کا گھر ہے، کاش اگر یہ جانتے۔*

[29:42] خدا خوب جانتا ہے جس کی بھی وہ اس کے سوا عبادت کرتے ہیں وہ واقعی کچھ بھی نہیں ہیں ۔ وہ قادرِ مطلق ، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔

[29:43] ہم یہ مثالیں لوگوں کے لئے پیش کرتے ہیں، اور کوئی بھی ان کی قدر دانی نہیں کرتا سوائےان کے جوصاحِبِ عِلم ہیں۔ *

[29:44] خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، حق کے ساتھ۔ یہ مومنوں کے لئے کافی ثبوت فراہم کرتا ہے ۔

رابطہ نماز (صلاة)

[29:45] تم اس کی تلاوت کرو جو تم پر کتاب ِ مقدس سے نازل کیا جاتا ہے، اور رابطہ نماز(صلاة) قائم کرو، کیونکہ رابطہ نماز شیطانیت اور برائی کی ممانعت کرتی ہے۔ لیکن خدا کی یاد(صلاة کے ذریعے) سب سے اہم مقصد ہے۔* خدا جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

ایک خدا / ایک مذہب

[29:46] بحث مت کرو اہل ِ کتاب (یہودی، عیسائی اور مسلمان) کے ساتھ سوائے سب سے اچھا ممکنہ انداز میں - بجز اس کے کہ وہ حد سے گزر جائیں - اور کہو، " ہم ایمان لاتے ہیں اُس پر جو ہم پر نازل کیا گیا تھا اور اُس پر جو تم پر نازل کیا گیا تھا، اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے؛ اُسی کے ہی ہم فرمانبردار ہیں۔"

[29:47] ہم نے یہ کتاب مقدس تم پر نازل کی ہے، اور وہ جنہیں ہم نے پچھلی مقدس کتابوں سے برکت دی ہے اس پر ایمان لائیں گے۔ اس کے علاوہ تمہارے لوگوں میں سے بھی کچھ اس پر ایمان لے آئیں گے۔درحقیقت، وہ جو ہماری آیتوں سے غفلت کرتے ہیں حقیقی کافر ہیں ۔

قرآن: محمد کا معجزہ *

[29:48] تم نے پچھلی مقدس کتابوں کو نہیں پڑھا، اور نہ ہی تم نے انہیں اپنے ہاتھوں سے لکھا۔ ایسی صورت میں، جھٹلانے والوں کے پاس شک کرنے کی ایک وجہ ہوتی۔

[29:49] در حقیقت یہ آیات ان کے سینوں میں واضع ہیں جو صاحبِ علم ہیں ۔ صرف ظالم ہی ہماری آیتیں کو نظرانداز کریں گے ۔

[29:50] انہوں نے کہا ، "بس اگر صرف اس کے پروردگار کی طرف سے اس کے اُوپرمعجزات *نازل ہوسکتے !" کہہ دو کہ، "تمام معجزات صرف خدا کی طرف سے آتے ہیں ۔ میں ایک صریح خبردار کرنے والے سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوں ۔"

[29:51] کیا ان کے لئے یہ معجزہ * کافی نہیں ہے کہ ہم نے تم پر یہ کتاب بھیجی ، جو ان کے لئے پڑھ کر سنائی جاتی ہے؟ یہ درحقیقت ایک رحمت ہے اور ایک نصیحت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں۔

[29:52] کہہ دو کہ "خدا ہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے ۔ وہ سب کچھ جانتا ہےجو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ بیشک، جو باطل پر ایمان لاتے ہیں اور خدا سے کفر کرتے ہیں حقیقی نقصان اٹھانے والے ہیں ۔"

وہ جہنم میں ہیں

[29:53] وہ تمہیں للکارتے ہیں کہ عذآب لے آؤ! اگر ملاقات کاوقت پیش معین نہ ہوتا، تو عذآب ان کے اُوپر فوری طور پر آپڑتا۔ بیشک، یہ ان کے اُوپر اچانک آپڑے گا، جب انہیں اس کی بہت ہی تھوڑی سی توقع ہو گی۔

[29:54] وہ تمہیں للکارتے ہیں کہ عذآب لے آؤ!جہنم نے پہلے سے ہی کفار کوگھیر رکھا ہے۔

[29:55] وہ دان آئے کا جب عذاب انہیں بےبس کر دے گا ، ان کے اوپر سے، اور ان کے پاؤں کے نیچے سے؛ وہ کہہ دے گا، " اپنے کاموں کے نتائج کا مزہ چکھو۔"

خدا کی راہ میں حجرت کرو

[29:56] اے میرے بندوں جو ایمان لائے ہو، میری زمین کشادہ، ہے پس میری عبادت کرو۔

[29:57] ہر روح موت کا مزہ چکھے گی، پھر ہماری ہی طرف تم آخرکار لوٹائے جاؤگے۔

[29:58] وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک زندگی گزارتے ہیں، ہم بے شک انہیں جنت میں مقیم کریں گے، محلات اور بہتی ندیوں کے ساتھ ۔ ہمیشہ وہ اس میں رہیں گے۔ کیا ہی ایک خوبصورت اجر ہےکارکنوں کے لئے ۔

[29:59] یہ وہ ہیں جو استقلال سے ثابت قدمى کرتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

[29:60] کئی ایک مخلوق اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتی ، خدا اس کے لئے فراہم کرتا ہے، اور تمہارے لئے بھی ۔ وہی سننے والا ، عالمِ کُل ہے۔

اکثر ایمان والوں کا مقدر جہنم

[29:61] اگر تم ان سے پوچھو، "آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ، اور سورج اور چاند کو تمہاری خدمت میں لگا دیا،" وہ یہ کہیں گے ، "خدا"۔ پھر کیوں انہوں نے انحراف کیا ؟

[29:62] خدا ہی تو ہے جو اپنی مخلوق میں سے جس کو چنتا ہے اس کے لئے رزق کو بڑھاتا ہے، اور روکتا ہے۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

[29:63] اگر تم ان سے پوچھو کہ" آسمان سے پانی کون بھیجتا ہے ، مردہ زمین کو بحال کرنے کے لئے، " وہ کہیں گے، "خدا"کہہ دو کہ، "خدا کی تعریف ہو۔" ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے ۔

اپنی ترجیحات کو دوبارہ ترتیب دو

[29:64] یہ دنیاوی زندگی ایک ہیج اور کھیل سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے، جبکہ آخرت کا ٹھکانا ہی اصل زندگی ہے، کاش اگر یہ جانتے۔

[29:65] جب یہ ایک بحری جہاز پر سوار ہوتے ہیں ، تو یہ فریاد کرتے ہیں ، اپنی دُعاؤں کو اس کے لئے مخصوص کر کے۔ لیکن جیسے ہی وہ انہیں کنارے پر محفوظ کرتا ہے، وہ شرک پر لوٹ آتے ہیں۔

[29:66] انہیں اس میں کفر کر لینے دو جو ہم نے انہیں دیا ہے، اور انہیں عارضی طور پر لطف اندوز ہولینے دو؛ بے شک یہ جان جائیں گے۔

[29:67] کیاانہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ایک مقدس پناہ گاہ قائم کی ہے جسے ہم نے محفوظ بنایا ہے، جب کہ اس کے ارد گرد سب لوگوں مستقل خطرے میں ہیں؟ کیا وہ اب بھی باطل پر ایمان رکھیں گے، اور خدا کی نعمتوں کو جھٹلائیں گے؟

[29:68] اس سے زیادہ اور خراب اور کون ہے جو جھوٹ گڑھتا ہے اور اسے خدا سے منسوب کرتا ہے، یا سچ کو جھٹلاتا ہے جب یہ اس کے پاس آتا ہے؟ کیا دوزخ ایک منصفانہ بدلہ نہیں ہے کافروں کے لئے ؟

[29:69] رہے وہ جو ہماری راہ میں جدوجہد کرتے ہیں ہم ضرور ان کی اپنی راہوں کی طرف رہنمائی کریں گے ۔ بلکل یقیناً خُدا نیکوکاروں کے ساتھ ہے ۔