قرآن 29:40 — مکڑی (العنکبوت)
ان سب کافروں کو ان کے گناہوں کےنتیجے میں برباد کر ڈالا گیا ۔ ان میں سے کچھ کو ہم نے شدید ہواؤں سے ہلاک کر ڈالا، کچھ کو زلزلہ سے ہلاک کر ڈالا گیا، کچھ کوہم نےزمین میں دھنسا ڈالا اور کچھ کو ہم نے ڈبو دیا ۔ خدا نے ان پر ظلم نہیں کیا؛ یہی تو ہیں جنہوں نے خوداپنی روحوں پر ظلم کیا ۔
[29:39] قارون، فرعون اور ہامان بھی؛ موسی ان کے پاس واضع نشانیاں لے کر گیا۔ .لیکن انہوں نے زمین پر ظلم کا ارتکاب کرنا جاری رکھا۔ اس کے نتیجے میں، وہ (عذاب سے) بچ نکل نہ سکے۔
[29:41] ان لوگوں کی مثال جو خدا کے علاوہ دیگر مالکوں کو تسلیم کرتے ہیں مکڑی اور اس کے گھر کی ہے ۔ تمام گھروں میں سب سے کمزور مکڑی کا گھر ہے، کاش اگر یہ جانتے۔*