قرآن 29:39 — مکڑی (العنکبوت)
قارون، فرعون اور ہامان بھی؛ موسی ان کے پاس واضع نشانیاں لے کر گیا۔ .لیکن انہوں نے زمین پر ظلم کا ارتکاب کرنا جاری رکھا۔ اس کے نتیجے میں، وہ (عذاب سے) بچ نکل نہ سکے۔
[29:38] اسی طرح عاد اور ثمود کو( ہلاک کر ڈالا گیا) ۔ یہ تمہارے لئے ان کے کھنڈرات کے ذریعے ظاہِر کر دیا گیاہے ۔ شیطان نے ان کے اعمال ان کی نظروں میں آراستہ کر دیے تھے، اور ان کو راستے سے پھیر دیا تھا، اگرچہ ان کے پاس آنکھیں تھیں ۔
[29:40] ان سب کافروں کو ان کے گناہوں کےنتیجے میں برباد کر ڈالا گیا ۔ ان میں سے کچھ کو ہم نے شدید ہواؤں سے ہلاک کر ڈالا، کچھ کو زلزلہ سے ہلاک کر ڈالا گیا، کچھ کوہم نےزمین میں دھنسا ڈالا اور کچھ کو ہم نے ڈبو دیا ۔ خدا نے ان پر ظلم نہیں کیا؛ یہی تو ہیں جنہوں نے خوداپنی روحوں پر ظلم کیا ۔