قرآن 29:41 — مکڑی (العنکبوت)
ان لوگوں کی مثال جو خدا کے علاوہ دیگر مالکوں کو تسلیم کرتے ہیں مکڑی اور اس کے گھر کی ہے ۔ تمام گھروں میں سب سے کمزور مکڑی کا گھر ہے، کاش اگر یہ جانتے۔*
[29:40] ان سب کافروں کو ان کے گناہوں کےنتیجے میں برباد کر ڈالا گیا ۔ ان میں سے کچھ کو ہم نے شدید ہواؤں سے ہلاک کر ڈالا، کچھ کو زلزلہ سے ہلاک کر ڈالا گیا، کچھ کوہم نےزمین میں دھنسا ڈالا اور کچھ کو ہم نے ڈبو دیا ۔ خدا نے ان پر ظلم نہیں کیا؛ یہی تو ہیں جنہوں نے خوداپنی روحوں پر ظلم کیا ۔
[29:42] خدا خوب جانتا ہے جس کی بھی وہ اس کے سوا عبادت کرتے ہیں وہ واقعی کچھ بھی نہیں ہیں ۔ وہ قادرِ مطلق ، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔