قرآن 29:11 — مکڑی (العنکبوت)
خدا بلکل یقیناَ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں ممتاز کر دے گا، اور وہ بلکل یقیناَ منافقوں کو ظاہر کر دے گا ۔
[29:10] لوگوں میں وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ، " ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں،" لیکن جوں ہی انہیں کوئی مشقت جھیلنی پڑتی ہے خدا کی وجہ سے، وہ لوگوں کےایذا رسائی کو خدا کے عذاب کے مترادف قرار دیتے ہیں ۔ لیکن اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے کوئی رحمت تمہاری طرف آتی ہے، تو وہ کہتے ہیں، " ہم تمہارے ساتھ تھے"۔ کیا خدا لوگوں کے اندرون ترین خیالات سے پوری طرح آگاہ نہیں ہے؟
[29:12] وہ جنہوں نے کفر کیا ان سے کہا جو ایمان لائے، "اگر تم ہماری راہ کی پیروی کرو گے، ہم تمہارے گناہوں کے لئے ذمہ دار ہو ں گے۔" سچ نہیں۔ وہ ان کے کوئی بھی گناہ اپنے سر نہیں لے سکتے ۔ یہ جھوٹے ہیں ۔