Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 29:5 — مکڑی (العنکبوت)

جو کوئی بھی خدا سے ملنے کی اُمید رکھتا ہے، (اسے یہ معلوم ہو جانا چاہیے) کہ خدا کے ساتھ ایسی ملاقات یقیناً واقع ہو کر رہے گی۔ وہ سننے والا، عالمِ کُل ہے۔

[29:4] کیا وہ جنہوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا یہ سوچتے ہیں کہ وہ کبھی بھی ہمیں بےوقوف بناسکتے ہیں؟ بیشک ان کا فیصلہ غلط ہے۔

[29:6] وہ جو جدوجہد کرتے ہیں، اپنی ہی بھلائی کے لئے جدوجہد کرتے ہیں ۔ خدا کو کسی کی کوئی ضرورت نہیں ۔