Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 29:9 — مکڑی (العنکبوت)

وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک زندگی گزارتے ہیں ، ہم یقیناً انہیں نیکوکاروں کے ساتھ داخل کر دیں گے ۔

[29:8] ہم نے انسان کو اپنے والدین کا احترام کرنے کی تاکید کی ۔ لیکن اگر وہ تمہیں میرے علاوہ شریک ٹھہرانے پر مجبور کرنے کی کوشش کریں تو ان کی اطاعت نہیں کرنا ۔ میری ہی طرف تمہاری حتمی واپسی ہے، پھر میں تمہیں مطلع کر دو ں گا ہر ایک عمل سے جو تم نے کیا تھا ۔

[29:10] لوگوں میں وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ، " ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں،" لیکن جوں ہی انہیں کوئی مشقت جھیلنی پڑتی ہے خدا کی وجہ سے، وہ لوگوں کےایذا رسائی کو خدا کے عذاب کے مترادف قرار دیتے ہیں ۔ لیکن اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے کوئی رحمت تمہاری طرف آتی ہے، تو وہ کہتے ہیں، " ہم تمہارے ساتھ تھے"۔ کیا خدا لوگوں کے اندرون ترین خیالات سے پوری طرح آگاہ نہیں ہے؟