قرآن 29:45 — مکڑی (العنکبوت)
تم اس کی تلاوت کرو جو تم پر کتاب ِ مقدس سے نازل کیا جاتا ہے، اور رابطہ نماز(صلاة) قائم کرو، کیونکہ رابطہ نماز شیطانیت اور برائی کی ممانعت کرتی ہے۔ لیکن خدا کی یاد(صلاة کے ذریعے) سب سے اہم مقصد ہے۔* خدا جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
[29:44] خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، حق کے ساتھ۔ یہ مومنوں کے لئے کافی ثبوت فراہم کرتا ہے ۔
[29:46] بحث مت کرو اہل ِ کتاب (یہودی، عیسائی اور مسلمان) کے ساتھ سوائے سب سے اچھا ممکنہ انداز میں - بجز اس کے کہ وہ حد سے گزر جائیں - اور کہو، " ہم ایمان لاتے ہیں اُس پر جو ہم پر نازل کیا گیا تھا اور اُس پر جو تم پر نازل کیا گیا تھا، اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے؛ اُسی کے ہی ہم فرمانبردار ہیں۔"