قرآن 29:32 — مکڑی (العنکبوت)
اس نے کہا کہ، "لیکن لوط وہاں رہائش پذیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ، "ہم پوری طرح آگاہ ہیں ہر اس شخص کے بارے میں جو وہاں مقیم ہے۔ ظاہر ہے ہم اسے اور اس کے خاندان والوں کو بچا لیں گے، سوائے اس کی بیوی کے ؛ وہ برباد ہے ۔
[29:31] جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس( اسحاق کی پیدائش کے بارے میں) بشارت لے کر گئے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ، "ہم اُس شہر کے لوگوں (سدوم) کو ہلاک کرنے کے لئے جارہے ہیں۔ کیونکہ اس کے لوگ ظالم ہو چکے ہیں۔"
[29:33] جب ہمارے پیغمبر لوط کے ہاں پہنچے، ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، اور وہ ان کی موجودگی سے شرمندہ ہوا۔ لیکن انہوں نے کہا، "ڈرو بلکل نہیں، اور فکر مت کرو۔ ہم تمہیں اور تمہارے خاندان والوں کو بچا لیں گے، سوائے تمہاری بیوی کے؛ وہ برباد ہے ۔