سورۃ 20: ط۔ ہ۔ (طہ) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 21:39
سورۃ 20: ط۔ ہ۔ (طہ)
[20:1] ط۔ہ۔*
[20:2] ہم نے قرآن کو تمہارے اُوپر اس لئے نازل نہیں کیا، کہ تمہارے لئے کوئی دشواری پیدا کرے ۔
[20:3] صرف تعظیم کرنے والوں کی یاددہانی کے لیے ۔
[20:4] زمین اور بلند آسمانوں کے خالق کی طرف سے ایک وحی ۔
[20:5] سب سے زیادہ مہربان ہے ۔ اُس نے سب اختیار سنبھا لا ہوا ہے ۔
[20:6] اسی کی ملکیت ہے سب کچھ جو آسمانوں میں، اور زمین میں ہے، اور ہر چیز جوان کے درمیان ہے، اور ہر چیز جو زمین کے نیچے ہے ۔
[20:7] چاہے تم اپنے عقائد کا اعلان کرو (یا نہیں) وہ اُس راز کوجانتا ہے، اور اس سے بھی جو اس سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے۔
