سورۃ 98: ثبوت (البینة) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 1:39
سورۃ 98: ثبوت (البینة)
[98:1] وہ لوگ جو ایمان نہ لائے اہل کتاب اور مشرکوں میں سے، اپنی راہوں پر اصرار کرتے ہیں، ان کو ثبوت دیئے جانےکےباوجود۔ *
[98:2] خدا کی طرف سے ایک رسول ان کو مقدس ہدایات بول کر سنا رہاہے *۔
[98:3] ان میں نایاب تعلیمات ہیں۔
[98:4] حقیقت یہ ہے کہ، جنہیں کتاب موصول ہوئی ، انھوں نے تنازعہ نہیں کیا جب تک کہ انہیں ثبوت نہ دیا گیا ۔
[98:5] صرف ان سے یہ عرض کیا گیا تھا کہ خدا کی عبادت کریں ، اپنے مذہب کو صرف اور صرف اُسی کی خاطر مخصوص کر کے ،نماز (صلاة) کی پابندی کریں، اور واجب صدقہ (زکوة) ادا کریں۔ یہی کامل دین ہے۔
[98:6] وہ جو ایمان نہ لائے اہل کتاب اور مشرکوں میں سے، ہمیشہ کےلیئے جہنم کی آگ کے مستحق ہیں۔ وہ بدترین مخلوق ہیں۔
[98:7] وہ جو ایمان لائے اور انہوں نےنیکی کی زندگی بسر کی بہترین مخلوق ہیں۔
