Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 98: ثبوت (البینة)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[98:1] وہ لوگ جو ایمان نہ لائے اہل کتاب اور مشرکوں میں سے، اپنی راہوں پر اصرار کرتے ہیں، ان کو ثبوت دیئے جانےکےباوجود۔ *

[98:2] خدا کی   طرف سے ایک رسول ان کو مقدس ہدایات بول کر سنا رہاہے *۔

[98:3]  ان میں نایاب تعلیمات ہیں۔

[98:4] حقیقت یہ ہے کہ، جنہیں کتاب موصول ہوئی ، انھوں نے تنازعہ نہیں کیا جب تک کہ انہیں ثبوت نہ دیا گیا ۔

[98:5] صرف ان سے یہ عرض کیا گیا تھا کہ خدا کی عبادت کریں ، اپنے مذہب کو صرف اور صرف اُسی کی خاطر مخصوص کر کے ،نماز (صلاة) کی پابندی کریں، اور واجب صدقہ (زکوة) ادا کریں۔ یہی کامل دین ہے۔

[98:6] وہ جو ایمان نہ لائے اہل کتاب اور مشرکوں میں سے، ہمیشہ کےلیئے جہنم کی آگ کے مستحق ہیں۔ وہ بدترین مخلوق ہیں۔

[98:7] وہ جو ایمان لائے اور انہوں نےنیکی کی زندگی بسر کی بہترین مخلوق ہیں۔

[98:8]   ان کا اجر ان کے رب کی پاس عدن کے باغات ہیں جن میں نہریں بہہ رہی ہے، جس میں وہ ہمیشہ کے لئےآباد رہیں گے۔ خدا ان سے خوش ہے، اور وہ اس سے خوش ہیں۔ یہی انعام ہےان کے لیئے جو اپنے رب کی تعظیم کرتے ہیں۔