Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 99: زلزلہ (الزلزلة)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[99:1] جب زمین شدید زلزلےسے ہلا کررکھ دی جائے۔

[99:2] اور زمین اپنے بوجھ کو خارج کر دے۔

[99:3] انسان یہ سوچے گا: "یہ کیا ہو رہا ہے؟ "

[99:4] اس دن یہ اپنی خبر بتائے گی۔

[99:5] جس کا آپ کے رب نے حکم دیا ۔

[99:6] اس دن لوگ ہر سمت سے جاری ہوں گے ، ان کو ان کے کام دکھانے کے لیئے۔  

[99:7] جس کسی نے ایک ذرہ بھربھی نیکی کی ہو گی، وہ اسے دیکھ لے گا۔

[99:8] اور جو کسی نےایک ذرہ بھر بھی برائی کی ہو گی، وہ اسے دیکھ لے گا۔