سورۃ 100: سرپٹ دوڑنےوالے (العادیات )
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[100:1] قسم ہے تیز سرپٹ دوڑنےوا لوں کی۔
[100:2] چنگاریاں بھڑکاتے ہوئے۔
[100:3] صبح ہوتےہی(دشمن پر) حملہ آورہوتے ہیں۔
[100:4] وہاں دہشت پھیلا دینے والے۔
[100:5] جو ان کے علاقے کے قلب میں گھس جائیں ۔
[100:6] انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔
[100:7] وہ اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے۔
[100:8] وہ مادی چیزوں سے ضرورت سے زیادہ محبت کرتا ہے۔
[100:9] کیا اسے یہ احساس ہی نہیں ہے کہ وہ دن آئے گا جب قبریں کھول دی جایئں گی؟
[100:10] اور تمام راز بھاش کردیےجایئں گے۔
[100:11] وہ اس دن جان جایئں گے، کہ ان کا پروردگار ان سے مکمل طور پر آگاہ رہا ہے۔