Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 23: مومنین (المؤمنون) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں

Sura 23: The Believers (Al-Mu'minun)

YouTube · 19:01

سورۃ 23: مومنین (المؤمنون)

[23:1] بے شک مومن کامیاب ہیں ۔

[23:2] جو اپنی دُعاءِرابطہ (نماز) کے دوران مؤدب ہوتے ہیں۔

[23:3] اور وہ بے فائدہ باتوں سے اجتناب کرتے ہیں ۔

[23:4] اور وہ اپنا فرض صدقہ (زکوٰۃ) دیتے ہیں ۔

[23:5] اور وہ اپنی عصمت کو برقرار رکھتے ہیں۔

[23:6] صرف اپنے ازواج، یا وہ جو جائز طور سے ان کے ہیں، وہ جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں؛ان کی کوئی ملامت نہیں ہونی چاہیے۔

[23:7] وہ جو ان حدود سے تجاوز کریں نافرمان ہیں۔

قرآن: آخری عہد نامہ — سورۃ 23