سورۃ 38: ص(صاد) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 13:20
سورۃ 38: ص(صاد)
[38:1] ص (صاد) * اور قرآن جس کے اندر ثبوت ہے۔* *
[38:2] وہ جنہوں نے کفر کیا تکبر اور سرکشی میں پڑ گئےہیں ۔
[38:3] کئی ایک نسلیں ان سے پہلے ہم نے ہلاک کر ڈالیں ۔ انہوں نے مدد کے لیے پکارا، بیکار میں ۔
[38:4] انہوں نے تعجب کیا کہ ایک خبردار کرنے والا ان کے پاس آئے، ان میں سے۔ کافروں نے کہا، "ایک جادوگر، جھوٹا۔
[38:5] " کیا اس نے ہمارے معبودوں کو ایک معبود بنا دیا؟ یہ واقعی عجیب ہے ۔"
[38:6] رہنماؤں نے اعلان کیا، 'جاؤ اور اپنے معبودوں کی عبادت کرنےمیں استقلال سے ثابت قدم رہو ۔ بس اسی کی ضرورت ہے ۔
[38:7] ہم نےکبھی اس دین کے بارے میں اپنے باپ دادا ؤں سے نہیں سنا ۔ یہ ایک جھوٹ ہے ۔
