Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 10:31 — یونس(یونس)

کہہ دیجیے،کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے فراہم کرتا ہے؟کون ہے جو کل سماعت اور بصارت کو کنٹرول کرتا ہے؟کون ہے جو مردہ سے زندہ پیدا کرتا ہے اور زندہ سے مردہ کو؟کون ہے جو سب اشیائ کو کنٹرول کرتا ہے؟تو وہ کہیں گے،’’خدا۔‘‘کہہ دیجیے ،پھر تم احکامات پر عمل کیوں نہیں کرتے ؟‘‘

[10:30] یہ وہ وقت ہوگا جب ہر روح اپنے ہر عمل کا تجزیہ کریگی۔وہ خدا کی طرف موڑے جائیں گے،ان کے حقیقی آقا اور مالک کی طرف ،اور جن کو انہوں نے شریک بنا رکھا تھا ،ان سے لاتعلقی کرلیں گے۔

[10:32] ایسا ہے خدا،تمہارا حقیقی آقا۔حق کے سوا کیا ہے ،مگر باطل ؟تم ان سب کو کیسے جھٹلا سکتے ہو؟