قرآن 15:20 — الحجر وادی (الحجر)
ہم نے اس کو تمہارے رہنے کے قابل بنایا،*اوراس مخلوق کے لیے جنہیں تم رزق نہیں فراہم کرتے ۔ *15:20جب ہم خلاباز خلا میں بھیجتے ہیں ،ہم انہیں مکمل ناپ تول کر خوراک،پانی اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔خدا نے خلائی جہاز، زمین پیدا کی اربوں خلابازوں کے ساتھ جو کام کرتے ہیں اور دوبارہ پیدا بھی کرتے ہیں؛اس نے انہیں خود کارسسٹم دیا جو آکسیجن،تازہ پانی اوربڑی مقدار میںانواع واقسام کی مزیدار خوراک اور مشروبات پیدا کرتا ہے۔
[15:19] جہاں تک زمین کا تعلق ہے ،ہم نے اس کو بنایا ،اور اس پر مستحکم رکھنے والے (پہاڑ )رکھ دئیے،اوراس پر ہم نے پیدا کیا مکمل توازن ہر چیز کا۔
[15:21] کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں۔لیکن ہم اسے مقررہ مقدار میںنازل کرتے ہیں۔