قرآن 17:55 — بنی اسرائیل(بنی اسرائیل)
تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین میں ہر ایک کو بہترین طور پر جاننے والا ہے ۔ اس علم کے مطابق ، ہم نےبعض انبیاء پر دوسروں کو ترجیح دی ۔ مثال کے طور پر، ہم نے داوٴد کو زبور دی ۔
[17:54] تمہارا پروردگار تمہیں سب سے بہتر جانتا ہے ۔ اپنے علم کے مطابق،شاید وہ تم پر اپنی رحمت نچھاور کرے گا ، یا وہ تمہیں سزا دے گا ۔ ہم نے تمہیں ان کا وکیل بنا کر نہیں بھیجا ہے۔
[17:56] کہہ دو کہ،" التجا کرو ان سے جو کوئی بھی معبود تم نے خدا کے علاوہ مقرر کئے ہیں۔" وہ تمہاری مصیبتوں سے آرام دلانے کی کوئی طاقت نہیں رکھتے،اور نہ ہی یہ انہیں روک سکتے ہیں۔