قرآن 18:22 — غار (الکھف)
کچھ کہتے "وہ تین تھے؛ چوتھا ان کا کتا تھا،" دوسرے کہتے، "پانچ؛جبکہ چھٹا ان کا کتا تھا" جیسا کہ انہوں نے گمان کیا۔ اوروں نے کہا، " سات،"اور آٹھواں ان کا کتا تھا ۔ کہہ دو کہ، " میرا پروردگار ان کی تعداد کا سب سے بہترین جاننے والا ہے۔"صرف چند ہی ان کی صحیح تعداد جانتے تھے ۔ لہذا، ان کے ساتھ بحث نہ کرو؛ صرف ان کی ہاں میں ہاں ملاوٴ۔ تمہیں اس بارے میں کسی سے مشورہ کرنے کی ضرورتہ نہیں ہے ۔
[18:21] ہم نے انہیں دریافت کروا لیا، ہر کسی کو یہ بتانے کے لئے کہ خدا کا وعدہ سچا ہے ، اور دنیا کے خاتمے کے متعلق تمام شک کو دور کردینے کے لئے۔* لوگوں نے پھر آپس میں ان کے متعلق جھگڑا کیا۔ کچھ نے کہا،" چلو ہم ان کے گرد ایک عمارت تعمیر کرلیں۔" ان کا پروردگار ان کے متعلق بہترین جاننے والا ہے۔ وہ جو غالب آئے بولے، "ہم ان کے گرد ایک عبادت گاہ تعمیر کریں گے۔"
[18:23] تم نہ کہنا کہ تم مستقبل میں کچھ بھی کرو گے،