Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 18:57 — غار (الکھف)

ان سے زیادہ ظالم اور کون ہے جنہیں ان کے پروردگار کے دلائل کی یادہانی کرائی جائے، پھر یہ اس سے تغافل ہوں، بغیر احساس کیئے کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔ نتیجتاً، ہم ان کے دلوں پر ڈھال ڈال دیتے ہیں انہیں اس (قرآن ) کو سمجھنے سے روکنے کے لئے، اور ان کے کانوں میں بہراپن۔ لہٰذا، چاہے تم جو کچھ بھی کر لو انہیں ہدایت دینے کے لیے، یہ کبھی بھی ہدایت نہیں حاصل کر سکتے۔

[18:56] ہم صرف پیغمبر بھیجتے ہیں محض خوشخبری پہنچانے والوں کے طور پر، اور اس کے ساتھ ساتھ خبردار کرنے والوں کے طور پر۔ وہ جو کفر کرتے ہیں سچائی کو شکست دینے کے غلط بیانی کے ذریعے بحث کرتے ہیں، اور یہ میرے اثباط اور تنبیہات کوبے بنیادسمجھتے ہیں۔

[18:58] اس کے باوجود،تمہارا پروردگار معاف کرنے والا ہے، رحمت سے بھرپور ۔ اگر وہ انہیں ان کے اعمال کے حساب میں بلاتا، تو وہ انہیں فوری طور پر ہلاک کر ڈالتا۔اس کے بجائے، وہ ان کو ایک مخصوص، پیش معینہ وقت تک مہلت دیتا ہے؛ پھر وہ کبھی نہیں بچ سکتے ۔