Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:253 — بچھیا(البقرة)

 ان پیغمبروں میں سے ہم نے کچھ کو دوسروں سے زیادہ نوازا ۔ مثال کے طور پر، خدا نے ایک سے بات کی، اور ہم نے ان میں سے کچھ کو اونچے مرتبے دیے۔ اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو افضل معجزات دیے اور روح القدس کے ساتھ اس کی مدد کی۔ اگر خدا چاہتا تو ان کے پیروکار واضح ثبوت آنے کے بعد آپس میں نہ لڑتے۔ اس کے بجائے انہوں نے آپسں میں جھگڑا کیا۔ ان میں سے کچھ ایمان لائے اور کچھ کافرہو گئے۔ اگر خدا چاہتا تو وہ جھگڑا نہ کرتے۔ سب کچھ خدا کی مرضی کے مطابق ہے۔

[2:252] یہ خدا کی آیات ہیں۔ہم انہیں تمھارے ذریعے* بیان کرتے ہیں، سچائی کے ساتھ ، کیونکہ تم پیغمبروں میں سے ایک ہو۔

[2:254] اے ایمان والو ، ہم نے تمہیں جو رزق دیا ہے تم اس میں سے خیرات دینا، اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں نہ تجارت ہو گی، نہ ہی کوی اقرباپروری، اور نہ ہی کوئی سفارش۔ بیشک کافر ناانصاف ہیں۔