قرآن 2:276 — بچھیا(البقرة)
خدا سود کی مذمت کرتا ہے، اور خیرات کو برکت دیتا ہے۔ خدا ہر کافر، مجرم کو ناپسند کرتا ہے۔
[2:275] وہ جو سود لیتے ہیں ، ان لوگوں کی طرح ہیں جو شیطان کے زیر اثر ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ دعوی کرتے ہیں کہ سود بھی تجارت کی طرح ہے۔ تاہم، خدا تجارت کی اجازت دیتا ہے، اور سود کو منع کرتاہے۔ پس جو کوئی اپنے رب کے اس حکم پر عمل کرتا ہے، اور سود سے باز رہتا ہے، وہ اپنی گزشتہ کمائی کو رکھ سکتا ہے، اور اس کا فیصلہ خدا کے سپرد ہے۔ جہاں تک وہ جو سود پر جمےرہتے ہیں وہ جہنمی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
[2:277] وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک زندگی بسر کرتے ہیں اور نمازیں قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں، وہ اس کا اجر اپنے پروردگار سے پاتے ہیں۔ نہ انہیں کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔