Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:284 — بچھیا(البقرة)

آسمانوں اور زمین کی ہر چیز خدا کی ہے۔ چاہے تم اپنے اندرونی خیالات کا اعلان کرو ، یا انہیں پوشیدہ رکھو، خدا تمہیں ان کے لیے ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے۔ خدا قادر مطلق ہے۔

[2:283] اگر تم سفر کر رہے ہو، اور کوئی کاتب دستیاب نہیں ہے، تو ادائیگی کی ضمانت کے لیے کوئی چیز رہن رکھی جاے۔اگر اس معاملے میں کسی پر بھروسہ کیا جائے تو اس کو چاہئے کہ وہ چیز مقررہ وقت پر واپس کر دے ۔اور اسے خدا اپنے رب سے ڈرنا چاہئے۔ جو کچھ تم نے دیکھا اسے چھپا کر کسی گواہی کو مت روکو۔جو کوئی بھی گواہی کو روکتا ہے وہ دل سے گنہگار ہے۔ خدا تمہارے ہر کام سے پوری طرح باخبر ہے۔

[2:285] پیغمبر اس پر ایمان لایا جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل ہوا اور مومنین بھی۔ وہ خدا پر ، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتاب پر، اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں: "ہم اس کے رسولوں میں سے کسی میں کوئی فرق نہیں کرتے۔" وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی*۔ ہمارے پروردگار ہمیں معاف فرما، ہمارا اصل ٹھکانہ تیری ہی طرف ہے۔