Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 20:39 — ط۔ ہ۔ (طہ)

"یہ کہہ کر: ' اسےبکسے میں پھینک دو، پھر اسے دریا میں پھینک دو ۔ دریا اسے ساحل پر پھینک دے گا، میرے دشمن اور تمہارے دشمن کی طرف سے اٹھائے جانے کے لئے۔ ' میں نے اپنی جانب سے تم پر محبت برسائی، اور میں نے تمہیں اپنی ہوشیار نظر کے سامنے بنوایا تھا۔

[20:38] "جب ہم نے تمہاری ماں پر ا نکشاف کیا جس کا ہم نے انکشا ف کیا۔

[20:40] " تمہاری بہن ان کے پاس چلی گئی اور بولی، " میں تمہیں ایک ایسی دودھ پلانے والی ماں کے بارے میں بتا سکتی ہو جو اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کرے گی ۔ ہم نے اس طرح تمہیں تمہاری ماں کی طرف لوٹا دیا، تا کہ وہ خوش ہو اور فکر کرننا چھوڑ دے۔ اور جب تم نے ایک شخص کا قتل کر ڈالا، تو ہم نے تمہیں پریشان کن نتائج سے بچا لیا ؛بے شک ہم نے تمہیں اچھی طرح آزمایا ۔ تم مدین کے لوگوں کے ساتھ سالوں تک قیام پزیر رہے، اور اب تم ایک عین منصوبے کے مطابق واپس آگئے ہو۔