قرآن 21:110 — انبییاء(الأنبیاء)
"وہ تمہارے عام بیانات سے پوری طرح آگاہ ہے اور وہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے جسے تم چھپاتے ہو۔
[21:109] اگر وہ روگردانی کریں، توپھر کہہ دو کہ، "میں نے تمہیں بخوبی خبردار کر دیا ہے، اور مجھے کوئی اندازہ نہیں ہے کہ کتنی جلدی یا کتنی دیر بعد(عذاب) تمہارے پاس آئے گا ۔
[21:111] "کیونکہ جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ دنیا تمہارے لئے ایک امتحان ہے، اور ایک عارضی لطف اندوزی ہے" ۔