قرآن 24:36 — روشنی (النور)
(خدا کی ہدایت پائی جاتی ہے) ان گھروں میں جنہیں خدا نے سر بلند کیاہے ، اس لئے کہ وہاں اس کے نام کو یاد کیا جاتاہے۔ اس میں اس کی، شب و روز تعریف کرتے-
[24:35] خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اس کے نور کی تمثیل ایک مقعر آئینے کی سی ہے ایک چراغ کے پیچھے جسے ایک شیشے کے سمانے میں رکھا گیا ہے ۔ شیشے کا سمانہ ایک روشن، موتی کے جیسے ستارے کی طرح ہے۔ اس کا ایندھن ایک بابرکت تیل پیدا کرنے والے درخت سے فراہم کیا جاتا ہے ، جو نہ مشرقی ہے، نہ مغربی ہے۔اس کاتیل تقریبا خود شعاعی ہے ؛ اسے سلگنے کے لئے کسی آگ کی ضرورت نہیں ہے ۔ نور کے اوپر نور۔ خدا اپنے نور کی طرف ہدایت کرتا ہے جو بھی (ہدایت یافتہ ہونا) چاہتاہے۔ خدا س طرح لوگوں کے لئے تمثیلات کا حوالہ دیتا ہے۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔
[24:37] وہ لوگ جو کاروبار یا تجارت کی خاطر خدا کی یاد سے غفلت نہیں کرتے ؛ وہ رابطہ نماز (صلاة) قائم کرتے ہیں اور واجب صدقہ (زکوٰۃ) ادا کرتے ہیں ، اور وہ شعور رکھتے ہیں اس دن کاجب دماغ اور آنکھیں دہشت زدہ ہو جائیں گے ۔