Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 24:35 — روشنی (النور)

خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اس کے نور کی تمثیل ایک مقعر آئینے کی سی ہے ایک چراغ کے پیچھے جسے ایک شیشے کے سمانے میں رکھا گیا ہے ۔ شیشے کا سمانہ ایک روشن، موتی کے جیسے ستارے کی طرح ہے۔ اس کا ایندھن ایک بابرکت تیل پیدا کرنے والے درخت سے فراہم کیا جاتا ہے ، جو نہ مشرقی ہے، نہ مغربی ہے۔اس کاتیل تقریبا خود شعاعی ہے ؛ اسے سلگنے کے لئے کسی آگ کی ضرورت نہیں ہے ۔ نور کے اوپر نور۔ خدا اپنے نور کی طرف ہدایت کرتا ہے جو بھی (ہدایت یافتہ ہونا) چاہتاہے۔ خدا س طرح لوگوں کے لئے تمثیلات کا حوالہ دیتا ہے۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

[24:34] ہم نے تم پر واضح انکشافات نازل کئے ہیں، اور گزشتہ نسلوں میں سے مثالیں، اور نیکوکاروں کے لئے ایک روشن خیالی ۔

[24:36] (خدا کی ہدایت پائی جاتی ہے) ان گھروں میں جنہیں خدا نے سر بلند کیاہے ، اس لئے کہ وہاں اس کے نام کو یاد کیا جاتاہے۔ اس میں اس کی، شب و روز تعریف کرتے-