Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 24:34 — روشنی (النور)

ہم نے تم پر واضح انکشافات نازل کئے ہیں، اور گزشتہ نسلوں میں سے مثالیں، اور نیکوکاروں کے لئے ایک روشن خیالی ۔

[24:33] وہ جو شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے حُسنِ عمل کو برقرار رکھیں تب تک جبکہ خدا ان کے لئے اپنے فضل سے فراہم کر دے۔ تمہارے غلاموں میں سے وہ جو کہ آزاد ہو جانے کی خواہش رکھتے ہیں شادی کر نے کے لئے، تم انہیں ان کی آرزو عطا کر دو، جب ایک مرتبہ تم یہ احساس کر لو کہ یہ سچے ہیں۔ اور انہیں خدا کے مال میں سے عطا کر و جس سے اس نے تمہیں نوازا ہے۔ تم اپنی لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور نہ کرو، اس دنیا کے سامان کے حصول میں، اگر وہ پاکدامن ہونے کی خواہش کریں۔ اگر کوئی انہیں مجبور کرے گا، تو پھر خدا، یہ دیکھتے ہوئے کہ انہیں مجبور کیا گیا ہے، معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

[24:35] خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اس کے نور کی تمثیل ایک مقعر آئینے کی سی ہے ایک چراغ کے پیچھے جسے ایک شیشے کے سمانے میں رکھا گیا ہے ۔ شیشے کا سمانہ ایک روشن، موتی کے جیسے ستارے کی طرح ہے۔ اس کا ایندھن ایک بابرکت تیل پیدا کرنے والے درخت سے فراہم کیا جاتا ہے ، جو نہ مشرقی ہے، نہ مغربی ہے۔اس کاتیل تقریبا خود شعاعی ہے ؛ اسے سلگنے کے لئے کسی آگ کی ضرورت نہیں ہے ۔ نور کے اوپر نور۔ خدا اپنے نور کی طرف ہدایت کرتا ہے جو بھی (ہدایت یافتہ ہونا) چاہتاہے۔ خدا س طرح لوگوں کے لئے تمثیلات کا حوالہ دیتا ہے۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔