قرآن 24:33 — روشنی (النور)
وہ جو شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے حُسنِ عمل کو برقرار رکھیں تب تک جبکہ خدا ان کے لئے اپنے فضل سے فراہم کر دے۔ تمہارے غلاموں میں سے وہ جو کہ آزاد ہو جانے کی خواہش رکھتے ہیں شادی کر نے کے لئے، تم انہیں ان کی آرزو عطا کر دو، جب ایک مرتبہ تم یہ احساس کر لو کہ یہ سچے ہیں۔ اور انہیں خدا کے مال میں سے عطا کر و جس سے اس نے تمہیں نوازا ہے۔ تم اپنی لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور نہ کرو، اس دنیا کے سامان کے حصول میں، اگر وہ پاکدامن ہونے کی خواہش کریں۔ اگر کوئی انہیں مجبور کرے گا، تو پھر خدا، یہ دیکھتے ہوئے کہ انہیں مجبور کیا گیا ہے، معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔
[24:32] تم اپس میں سے ان کی حوصلہ افزائی کرو جو غیر شادی شدہ ہیں کہ وہ شادی کریں۔ وہ تمہارےراستباز نوکر مرد اور عورتوں میں سے شادی کر سکتے ہیں، اگر وہ غریب ہیں۔ خدا انہیں اپنے فضل میں سےانہیں امیر بنا دے گا. خداجاننے والا، سخی ہے۔
[24:34] ہم نے تم پر واضح انکشافات نازل کئے ہیں، اور گزشتہ نسلوں میں سے مثالیں، اور نیکوکاروں کے لئے ایک روشن خیالی ۔