قرآن 24:32 — روشنی (النور)
تم اپس میں سے ان کی حوصلہ افزائی کرو جو غیر شادی شدہ ہیں کہ وہ شادی کریں۔ وہ تمہارےراستباز نوکر مرد اور عورتوں میں سے شادی کر سکتے ہیں، اگر وہ غریب ہیں۔ خدا انہیں اپنے فضل میں سےانہیں امیر بنا دے گا. خداجاننے والا، سخی ہے۔
[24:31] اور مومن عورتوں سے کہو کہ وہ اپنی آنکھوں کو جھکائیں، اور اپنی عصمت کو برقرار رکھیں۔ وہ اپنے جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کریں، سوائے اس کے جو کہ ضروری ہے۔وہ اپنے سینوں کو ڈھانپیں، اور اس قانونِ لباس کو کم نہ کریں کسی کی موجود گی میں سوائے ان کے شوہر، ان کے باپ ، ان کے شوہروں کے باپ ، ان کے بیٹے، ان کے شوہروں کے بیٹے، ان کے بھائی، ان کے بھائیوں کے بیٹے ، ان کی بہنوں کے بیٹے، دیگر خواتین، مرد نوکر یا ملازمین جن کا جنسی جوش ختم ہو چکا ہے، یا وہ بچےجو بلوغت کو نہیں پہنچے ہیں۔وہ اپنے پاوٴں زمین پر نہ ماریں جب وہ چلیں اپنے جسم کو ہلانے اور اس کی دیگر تفصیلات کو ظاہر کرنے کے لئے۔ تم سب خدا سے توبہ کر لو، اے ایمان والو، تا کہ ہو سکے کہ تم کامیاب ہو جاوٴ۔ *
[24:33] وہ جو شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے حُسنِ عمل کو برقرار رکھیں تب تک جبکہ خدا ان کے لئے اپنے فضل سے فراہم کر دے۔ تمہارے غلاموں میں سے وہ جو کہ آزاد ہو جانے کی خواہش رکھتے ہیں شادی کر نے کے لئے، تم انہیں ان کی آرزو عطا کر دو، جب ایک مرتبہ تم یہ احساس کر لو کہ یہ سچے ہیں۔ اور انہیں خدا کے مال میں سے عطا کر و جس سے اس نے تمہیں نوازا ہے۔ تم اپنی لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور نہ کرو، اس دنیا کے سامان کے حصول میں، اگر وہ پاکدامن ہونے کی خواہش کریں۔ اگر کوئی انہیں مجبور کرے گا، تو پھر خدا، یہ دیکھتے ہوئے کہ انہیں مجبور کیا گیا ہے، معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔