قرآن 24:31 — روشنی (النور)
اور مومن عورتوں سے کہو کہ وہ اپنی آنکھوں کو جھکائیں، اور اپنی عصمت کو برقرار رکھیں۔ وہ اپنے جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کریں، سوائے اس کے جو کہ ضروری ہے۔وہ اپنے سینوں کو ڈھانپیں، اور اس قانونِ لباس کو کم نہ کریں کسی کی موجود گی میں سوائے ان کے شوہر، ان کے باپ ، ان کے شوہروں کے باپ ، ان کے بیٹے، ان کے شوہروں کے بیٹے، ان کے بھائی، ان کے بھائیوں کے بیٹے ، ان کی بہنوں کے بیٹے، دیگر خواتین، مرد نوکر یا ملازمین جن کا جنسی جوش ختم ہو چکا ہے، یا وہ بچےجو بلوغت کو نہیں پہنچے ہیں۔وہ اپنے پاوٴں زمین پر نہ ماریں جب وہ چلیں اپنے جسم کو ہلانے اور اس کی دیگر تفصیلات کو ظاہر کرنے کے لئے۔ تم سب خدا سے توبہ کر لو، اے ایمان والو، تا کہ ہو سکے کہ تم کامیاب ہو جاوٴ۔ *
[24:30] مومن مردوں سے کہو کہ وہ اپنی آنکھوں کو جھکائیں (اور خواتین کو گھوریں نہیں)، اور اپنی عصمت کو برقرار رکھنے کے لئے ۔ یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے ۔ خدا ان کے ہر عمل سے مکمل طور پر آگاہ ہے ۔
[24:32] تم اپس میں سے ان کی حوصلہ افزائی کرو جو غیر شادی شدہ ہیں کہ وہ شادی کریں۔ وہ تمہارےراستباز نوکر مرد اور عورتوں میں سے شادی کر سکتے ہیں، اگر وہ غریب ہیں۔ خدا انہیں اپنے فضل میں سےانہیں امیر بنا دے گا. خداجاننے والا، سخی ہے۔