Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 24:55 — روشنی (النور)

خدا تم میں سے ان کے ساتھ وعدہ کرتا ہے جو ایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں، کہ وہ انہیں زمین پر خود مختار بنائے گا، جیسا کہ اس نے ان سے پہلے لوگوں کے لئے بنایا، اور ان کے لئے اس دین کوقائم کرے گا جسے اس نے ان کے لئے منتخب کیا ہے، اور ان کے لئے خوف کی جگہ امن اور سلامتی کو متبادل کرے گا ۔ یہ سب ا س لئے وہ میری ہی عبادت کرتے ہیں؛ وہ کبھی بھی کسی معبود کو میرے ساتھ شریک نہیں مقرر کرتے ۔ وہ جو اس کے بعد کفر کریں وہ واقعی ظالم ہیں ۔

[24:54] کہہ دو کہ ، "خدا کی اطاعت کرو، اور پیغمبر کی اطاعت کرو ۔ " اگر وہ انکار کریں، تووہ اپنے فرائض کے لئے ذمہ دار ہے، اور تم اپنے فرائض کے لئے ذمہ دار ہو۔ اگر تم اس کی اطاعت کرو گے ، تو تمہیں ہدایت دی جائے گی۔ . پیغمبر کی واحد ذمہ داری (پیغام) پہنچا دینا ہے۔

[24:56] تم رابطہ نماز (صلاة) کو قائم کرنا اور واجب صدقہ (زکوٰۃ) دینا، اور پیغمبر کی اطاعت کرنا، تاکہ شاید تم رحمت حاصل کرلو۔