قرآن 24:62 — روشنی (النور)
سچےمومن وہ ہیں جو خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان رکھتے ہیں ، * اور جب وہ ان کے ساتھ ایک اجتماعی میٹنگ میں ہوتے ہیں، تو وہ اجازت مانگے بغیر نہیں چلے جاتے۔ وہ جو اجازت مانگتے ہیں وہی ہیں جو خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان رکھتے ہیں ۔ اگر وہ تمہاری اجازت مانگیں ، اپنے کچھ امور کی دیکھ بھال کرنے کے لئے ، تو تم اجازے دے سکتے ہو جس کسی کو چاہو، اور خدا سے ان کی مغفرت مانگو۔ خدا معاف کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
[24:61] نابینا پر ملامت نہیں، لنگڑے پر ملامت نہیں ، معذورا پر ملامت نہیں، جیسا کہ تم پر ملامت نہیں اپنے گھروں میں کھانا کھانے کے باعث، یا تمہارے باپوں کے گھر، یا تمہاری ماوٴں کے گھر، یا تمہارے بھائیوں کے گھر، یا تمہاری بہنوں کے گھر، یا تمہارے باپوں کےبھائیوں کے گھر، یا تمہارے باپوں کی بہنوں کے گھر، یا تمہاری ماوٴں کےبھائیوں کے گھر، یا تمہاری ماوٴں کی بہنوں کے گھر، یا وہ گھر جو تمہاری ملکیت ہیں اور ان کی چابیاں تمہارے پاس ہیں، یا تمہارے دوستوں کے گھر۔ تم کسی غلطی کا ارتکاب نہیں کرتے ہو اکھٹے کھا کر یا انفرادی طور پر۔ جب تم کسی بھی گھر میں داخل ہو ، تو تم ایک دوسرے کو سلام کرو خدا کی طرف سے ایک ایسا سلام جو بابرکت اور اچھا ہے۔ خدا اس طرح تمہارے لئے اپنے انکشافات کی وضاحت کرتا ہے، تا کہ شاید تم سمجھ سکو۔
[24:63] پیغمبر کی درخواستوں کو ایک دوسرے کی درخواستوں کی طرح مت برتنا۔ خدا تم میں سے ان کے بارے میں پوری طرح واقف ہے جو دور بودا بہانوں کا استعمال کرتے ہوئے چپکے سےکھسک جاتے ہیں۔ انہیں ہوشیار کرو - وہ جو اس کے احکام کی نافرمانی کریں - کہ ایک آفت ان پر گرپڑے گی، یا ایک دردناک عذآب۔