قرآن 24:63 — روشنی (النور)
پیغمبر کی درخواستوں کو ایک دوسرے کی درخواستوں کی طرح مت برتنا۔ خدا تم میں سے ان کے بارے میں پوری طرح واقف ہے جو دور بودا بہانوں کا استعمال کرتے ہوئے چپکے سےکھسک جاتے ہیں۔ انہیں ہوشیار کرو - وہ جو اس کے احکام کی نافرمانی کریں - کہ ایک آفت ان پر گرپڑے گی، یا ایک دردناک عذآب۔
[24:62] سچےمومن وہ ہیں جو خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان رکھتے ہیں ، * اور جب وہ ان کے ساتھ ایک اجتماعی میٹنگ میں ہوتے ہیں، تو وہ اجازت مانگے بغیر نہیں چلے جاتے۔ وہ جو اجازت مانگتے ہیں وہی ہیں جو خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان رکھتے ہیں ۔ اگر وہ تمہاری اجازت مانگیں ، اپنے کچھ امور کی دیکھ بھال کرنے کے لئے ، تو تم اجازے دے سکتے ہو جس کسی کو چاہو، اور خدا سے ان کی مغفرت مانگو۔ خدا معاف کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
[24:64] بالکل، خدا کی ملکیت ہے ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ وہ مکمل طور پر جانتا ہےہراس حالت کو جس میں تم ہوسکتے ہو ۔ جس دن تمہیں اس کی طرف واپس لوٹایا جائے گا، وہ انہیں ہر عمل کے بارے میں آگاہ کر دے گا جو انہوں نے کیا تھا ۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔