قرآن 27:25 — چیونٹی(النمل)
انہیں چاہیے تھا کہ یہ خدا کے سامنے سجدہ کرتے، وہ جو آسمانوں اور زمین میں تمام بھیدوں کو ظاہر کرتا، اور سب کچھ جاننے والا جسے تم چھپاتے ہواور ہراس چیز کوجس کا تم اِظہار کر تے ہو ۔
[27:24] "میں نے اُسے اور اُس کے لوگوں کو سورج کے سامنے سجدہ کرتے پایا، خدا کے بجائے۔ شیطان نے ان کے اعمال ان کی نظروں میں آراستہ کر دیے ہیں، اور انہیں راستے سے بھٹکا دیا ہے؛ اس کے نتیجے میں، یہ ہدایت یافتہ نہیں ہیں۔"
[27:26] خدا؛ اس کے علاوہ کوئی دوسرا معبود نہیں ہے؛ عظیم سلطنت کا پروردگار۔