Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 27:60 — چیونٹی(النمل)

کون ہے وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو تخلیق کیا ہے؟کون ہے وہ جو آسمان سے پانی بھیجتا ہے، جس کے ذریعے ہم خوبصورتی سے بھر پور باغات پیدا کرتے ہیں- ممکن ہی نہیں تھا کہ تم اس کے درختوں کی صناعت کر سکتے؟ یہ خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ درحقیقت یہ وہ لوگ ہیں جو منحرف ہیں ۔

[27:59] کہہ دو کہ، "تعریف ہو خدا کی اور اس کے بندوں پر سلام ہو جنہیں اس نے چنا۔ کیا خدا بہتر ہے، یا وہ شریک جنہیں کچھ لوگ مقرر کرتے ہیں؟"

[27:61] کو ن ہے وہ جس نے زمین کو رہائش کے قابل بنایا، دریاؤں کو ان کے اندر سےبہایا، اس کے اوپر پہاڑ کھڑے کئے، اور دو پانیوں کے درمیان رکاوٹ پیدا کی؟کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ در حقیقت، ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔