قرآن 27:59 — چیونٹی(النمل)
کہہ دو کہ، "تعریف ہو خدا کی اور اس کے بندوں پر سلام ہو جنہیں اس نے چنا۔ کیا خدا بہتر ہے، یا وہ شریک جنہیں کچھ لوگ مقرر کرتے ہیں؟"
[27:58] ہم نے ان کے اوپر ایک مخصوص بارش برسائی۔ یہ ایک مصیبت انگیز بارش تھی اُن لوگوں پر جنہیں خبردار کر دیا گیا تھا۔
[27:60] کون ہے وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو تخلیق کیا ہے؟کون ہے وہ جو آسمان سے پانی بھیجتا ہے، جس کے ذریعے ہم خوبصورتی سے بھر پور باغات پیدا کرتے ہیں- ممکن ہی نہیں تھا کہ تم اس کے درختوں کی صناعت کر سکتے؟ یہ خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ درحقیقت یہ وہ لوگ ہیں جو منحرف ہیں ۔