Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 28:29 — تاریخ (القصص)

جب اس نے اپنی ذمہ داری پوری کر لی تھی، تو اس نے اپنے خاندان کے ساتھ ( مصرکی طرف)سفر کیا ۔ اس نے کوہ سینا کے ڈھلوان سے ایک آگ دیکھی ۔ اس نے اپنے گھر والوں سے کہا، "یہیں رُکو ۔ میں نے ایک آگ دیکھی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ میں تمہارے پاس کوئی خبر لے آوٴں، یا آگ کا ایک حصہ تمہیں گرمی پہنچانے کے لئے۔"

[28:28] اس نے کہا، " یہ میرے اور تمہارے درمیان ایک معاہدہ ہے۔میں جو بھی مدت پوری کروں، تم اس میں سے کسی ایک کی بھی مخالفت  نہیں کرو گے۔ خدا اس کا ضامن ہے جو کہ ہم نے کہا۔"

[28:30] جب وہ وہاں پہنچا، تو اسے وادی کےدائیں طرف کے کنارے سےپکارا گیا، اس متبرک جگہ سے جہاں جلتی ہوئی جھاڑی واقع تھی: "اے موسی، یہ میں ہوں۔خدا؛ کائنات کا پروردگار۔