Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 33:25 — فریقین (الأحزاب)

خدا نے کافروں کو پسپا کر دیاان کے غصے کے ساتھ، اور وہ خالی ہاتھ چلے گئے۔ خدا نے اس طرح مومنوں کو کسی لڑائی سے چھٹکارا دلا دیا۔ خدا طاقتور ، قادرِمطلق ہے ۔

[33:24] خدا یقینا ًسچوں کو ان کی سچائی کے لئے جزا دے گا، اور منافقوں کو سزا د ے گا، اگر وہ چاہے، یا انہیں بخش دے گا ۔ خدا معاف کرنے والا ہے، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔

[33:26] اُس نے اہل کتاب کے درمیان اتحادیوں کو بھی ان کے محفوظ مقامات سے نیچے اُتارا، اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی۔ ان میں سے کچھ کو تم نے قتل کر دیا اور کچھ کو تم نے قید کر لیا۔