قرآن 39:7 — ہجوم (الزمر)
اگر تم کفر کرو تو خدا کو کسی کی ضرورت نہیں ہے ۔ لیکن وہ اپنے بندوں کو غلط فیصلہ کرتے دیکھنا ناپسند کرتا ہے ۔ اگر تم قدردان بننے کافیصلہ کرو، تو وہ تمہارے لئے خوش ہے ۔ کوئی روح کسی دوسری روح کے گناہوں کو اپنے سر نہیں لیتی ہے ۔ بالآخر، تمہاری واپسی تمہارے رب کی طرف ہے، پھر وہ تمہیں ہر عمل سے آگاہ کر دے گا جو تم نے کیا تھا۔ وہ تمہارے اندرون تر خیالات سے پوری طرح آگاہ ہے ۔
[39:6] اس نے تمہیں ایک شخص سے پیدا کیا اور پھر اس سے اس کے ساتھی کو پیدا کیا ۔ اس نے تمہارے لئے آٹھ قسم کے مویشی اتارے ہیں ۔ وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تخلیق کرتا ہے، تخلیق کے بعد تخلیق، تاریکی کی سَہ ماہیوں میں ۔ اسی طرح ہے خدا تمہارا پروردگار ۔ تمام حاکمیت اسی کے پاس ہے ۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تم کس طرح انحراف کر سکتے ہو؟
[39:8] جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے، تو وہ اپنے پروردگار سے فریاد کرتا ہے، مخلصانہ طور پر صرف اسی کے لئے وقف ہو کر۔ لیکن جیسے ہی وہ اسے برکت دیتا ہے، وہ اپنی پچھلی فریاد کو بھول جاتا ہے، اس کے ساتھ شریک کھڑے کرتا ہے اور لوگوں کو اس کے راستے سے بھٹکانے کے لئے۔ کہہ دو کہ، "اپنے کفر میں مزے لو عارضی طور پر؛ تم جہنم کی آگ کے مستحق ہو۔"