قرآن 41:40 — تفصیلاً (فصلت)
بیشک وہ جوہماری آیتوں کو بگاڑتے ہیں ہم سے پوشیدہ نہیں ۔ کیا وہ جو جہنم میں پھینک دیا جائے بہتر ہے، یا وہ جو قیامت کے دن پر حفاضت سے آجائے؟ جو کچھ تم چاہتے ہو کرو ؛ وہ تمہارے ہر عمل کو دیکھنے والا ہے۔
[41:39] اس کے دلائل میں سے ایک ہے کہ تم زمین کو مردہ دیکھتے ہو، پھر جون ہی ہم اس پر پانی برساتے ہیں، تو وہ زندگی سے لہلہانے لگتی ہے۔ بیشک ، وہ جو اسے زندہ کر سکتا ہے،مُردوں کو بھی زندہ کر سکتا ہے۔ وہ عالمِ کُل ہے۔
[41:41] وہ جنہوں نے قرآن کی دلیل کو مسترد کردیا ہےجب یہ ان کے پاس آئی، تو انہوں نےایک باعزت کتاب کوبھی مسترد کیا ہے ۔