Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:110 — ضیافت(المائدہ)

خدا فرمائے گا ،’’اے عیسی ٰ ابن مریم،یادکرومیری نعمتوں کو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کی تھیں ۔میں نے روح مقدس سے تمہاری مددکی تاکہ تم گہوارے میں لوگوں سے بات کرسکو اوربڑی عمر کوپہنچ کربھی ۔میں نے تمہیں کتاب اور حکمت ،توریت اور انجیل کی تعلیم دی ۔یاد کروتم نے میرے حکم سے مٹی سے پرندے کی شکل بنائی اورپھر اس میں پھونک ماری تھی اور میرے حکم سے یہ پرندہ زندہ ہوگیا ۔تم میرے حکم سے اندھوں کو بینائی اورکوڑھیوں کوشفا بخشتے تھے اورمردوں کوزندہ کرتے تھے ۔یاد کرو میں نے تم کو بنی اسرائیل سے بچایا تھا جو تم کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے حالانکہ تم انہیں واضح معجزے دکھا چکے تھے ۔ان میں سے جو کافر تھے انہوں نے کہا ،’’یہ تو کھلا جادو ہے ۔‘‘

[5:109] وہ دن ضرور آئیگا جب خدا تمام پیغمبروں کو بلا کر ان سے پوچھے گا ،’’تمہارے لئے لوگوں کا ردعمل کیسا تھا ؟‘‘پیغمبر جواب دینگے ،’’ہمیں کوئی علم نہیں ۔تمام پوشیدہ باتوں کو آپ ہی جانتے ہیں ۔‘‘

[5:111] یادکرو جب میں نے حواریوں کوتلقین کی تھی :تم مجھ پر ایمان لائو اور میر ے پیغمبر پر ۔‘انہوں نے کہا ،’ہم ایمان لے آئے اور گواہ رہو کہ ہم مسلم (submitters)ہیں۔‘‘